نئی پالیسی کے تحت 65 ہزارافراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے،وفاقی وزیر داخلہ، ای سی ایل میں ڈالے گئے شخص کو اپیل کا حق حاصل ہوگا ۔ ای سی ایل میں کسی کانام ڈالنے کے لیے نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔ ای سی ایل میں موجود غیرملکیوں کے لیے الگ پالیسی مرتب کی جائے گی۔نادرا کے 138 ملازمین جو جعلسازی میں ملوث ہیں ان کو ملازمت سے برطرف کر کے متعدد کو گرفتار کر لیا ، پاسپورٹ کی آسان فراہمی کے سلسلے میں ایس ایم ایس رابطہ سروس شروع کر دی ، چوہدری نثار کا پریس کانفرنس سے خطا ب

جمعرات 17 ستمبر 2015 09:05

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے متعلق نئی پالیسی کے تحت 65 ہزارافراد کے نام نکال دیئے گئے ہیں اور نادرا کے 138 ملازمین جو جعلسازی میں ملوث ہیں ان کو ملازمت سے برطرف کر کے متعدد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پاسپورٹ کی آسان فراہمی کے سلسلے میں ایس ایم ایس رابطہ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔

بدھ کے روز وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ای سی ایل سے متعلق واضح پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، ای سی ایل سے 65 ہزار افراد کے نام نکالے جارہے ہیں، کئی افراد کے نام 80 کی دہائی میں شامل کئے تھے اور وہ اب بھی بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔ اب کسی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر بھولا نہیں جائے گا نہ ہی کسی جواز کے بغیر کسی کا نام ای سی ایل میں شامل جائے گا، ای سی ایل میں ڈالے گئے شخص کو اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

ای سی ایل کا ہرسال جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ای سی ایل میں کسی کانام ڈالنے کے لیے نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔ ای سی ایل میں موجود غیرملکیوں کے لیے الگ پالیسی مرتب کی جائے گی،وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پہلے سال میں نادرا کی آمدنی میں 5 ارب روپے کا اضافہ ہوا، وہ کسی کی نوکری کے دشمن نہیں بلکہ کرپٹ افراد کے خلاف ہیں، نادرا سمیت کسی ادارے میں بدعنوان ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جعل سازی میں ملوث نادرا کے 138ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے ہے اور کئی گرفتار بھی ہوئے ہیں۔

اداروں میں اچھے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے مراعات دی جائیں گی،وزیر داخلہ نے کہا کہ جب سے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو ان کی کوشش تھی کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی آسان فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، وزارت داخلہ پاسپورٹ کے لئے ایس ایم ایس رابطہ سروس کا اجرا کر رہی ہے، ایس ایم ایس سروس سے پاسپورٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی، کسی کوپاسپورٹ کے حصول کے لئے سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی، سروس کے ذریعے درخواست گزار پاسپورٹ کے تمام مراحل سے باخبر رہ سکے گا، اگلے مہینے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاسپورٹ شناختی کارڈ کی ہوم ڈلیوری کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، اس کے بعد اس کو ملک بھر میں پھیلا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاسپورٹ کی آسان فراہمی کے سلسلے میں 'ایس ایم ایس' رابطہ سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سروس شروع کرنے سے عوام کو پاسپورٹ کی آسان فراہمی میسر آئے گی، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی آسان فراہمی یقینی بنارہے ہیں، پاسپورٹ کیلئے درخواست دینے والے کو ایس ایم ایس نمبر دیا جائے گا، ایس ایم ایس نمبر پر درخواست گزار شکایات اور تجاویز بھی بھیج سکیں گے، سروس کے ذریعے درخواست گزار پاسپورٹ کے تمام مراحل سے باخبر رہ سکے گا جبکہ پاسپورٹ کی گھر پر فراہمی کیلئے سروس کا آئندہ ماہ سے آغاز کررہے ہیں، موجودہ حکومت کے پہلے سال میں نادرا کی آمدن میں پانچ ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک91 ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فراہمی شروع ہو جائے گی،مزید 5 ہزار افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیئے جائیں گے،وزارت داخلہ نے عوام کو پاسپورٹ کی فراہمی کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ‘ ڈیڑھ سال میں 80 ہزار جعلی شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں‘ گزشتہ چند ماہ کے دوران 138 نادرا ملازمین کو نوکریوں سے نکال چکے ہیں جو جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث تھے جبکہ بعض افراد گرفتار بھی ہیں۔

یہ لوگ ایرانی اور افغانی لوگوں کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دیتے تھے‘ اسی طرح پاسپورٹ سیل نے بھی گزشتہ سال 17.7ارب کا منافع کمایا اس سال 18.8 ارب کا منافع متوقع ہے اور آئندہ سال توقع ہے کہ یہ منافع 21 ارب روپے ہوگایہ بات انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے عوام کو پاسپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ہے‘۔

اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اب درخواست دینے سے پاسپورٹ کے حصول تک ایک شخص یہ جان سکے گا کہ اس کا پاسپورٹ کس مرحلے میں ہے‘ ان کو ایک ایس ایم ایس نمبر دیا جائے گا جہاں میسج کرکے وہ اس حوالے سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔ اگلے مہینے سے جڑواں شہروں میں تیار پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری بھی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لئے نادرا سے مل کر لاہور‘ کراچی اور اسلام آباد میں میگا سروس سنٹر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ای سی ایل سے بھی لوگوں کے نام نکالے جارہے ہیں‘ اب کسی کا نام اس کو بتائے بغیر ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور دفاعی اداروں کے ملازمین اور دھشتگردوں،ریاست مخالف عناصر منشیات کے سمگلروں کے نام ای سی ایل میں موجود رہیں گے اور سیکیورٹی و دفاعی اداروں کے ملازمین متعلقہ ادارے کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا اور ایف آئی اے سے گند صاف کریں گے۔ نادرا میں کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منافع سے عوام کو بھی متبادل کے طور پر اچھی سروس دیں گے اور بہتر کام کرنے والے ملازمین کو بھی سہولیات دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے میں ملازمین کی کمی ہے‘ اس کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال کے آخر تک 91 ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجراء کا کام شروع کردیں گے۔