آپریشن ضرب عضب حتمی مرحلے میں داخل ، دہشتگردوں کو چند مقامات پر محدود کردیا گیا ہے ،آرمی چیف، دہشتگردوں کو ہرگز واپس نہیں آنے دینگے ، قبائلی عوام نے آپریشن ضرب عضب کی کامیاب کیلئے بڑی قربانیاں دیں،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک فوج واپس نہیں جائے گی ،جنوبی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب

جمعرات 17 ستمبر 2015 09:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب حتمی مرحلے میں داخل ہوچکاہے ، دہشتگردوں کو چند مقامات پر محدود کردیا گیا ہے ، دہشتگردوں کو ہرگز واپس نہیں آنے دینگے ، قبائلی عوام نے آپریشن ضرب عضب کی کامیاب کیلئے بڑی قربانیاں دیں ، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک فوج واپس نہیں جائے گی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار دورہ جنوبی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وانا میں کیڈٹ کالج کاافتتاح کیا کالج میں پانچ سو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں 132 کے وی گرڈ سٹیشن اور 54کلو میٹر وانا ٹرانسمیشن لائن اور ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ کا بھی افتتاح کیا آرمی چیف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے فاٹا کے عوام کی زندگی میں بہتری لائینگے آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی بھائیوں کی مدد کو سراہا اور کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فوج واپس نہیں جائے گی قیام امن اور خوشحالی کے مقاصد کے حصول تک قبائلی عوام تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز طے شدہ طریقہ کار کے مطابق واپس آئینگے ۔