عمران خان نے شیخ رشید کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیدی،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھی ملکر مسلم لیگ(ن) کے خلاف لڑیں گے، شیخ رشید

بدھ 16 ستمبر 2015 09:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ک احمد و4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے میں شرکت کی دعوت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان سے بنی گالا میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال،ضمنی انتخابات اور4اکتوبر کو ہونے والے دھرنے سے متعلق معاملات پر بات چیت کی،عمران خان نے شیخ رشید کو 4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جسے شیخ رشید نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ4اکتوبر کو لال حویلی سے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے دھرنے میں شریک ہوں گے۔

بعد ازاں شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھی ملکر مسلم لیگ(ن) کے خلاف لڑیں گے،مسلم لیگ(ن) کو بلدیاتی انتخابات میں عبرتناک شکست سے دوچار کردیں گے