متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض رہنماؤں پر مشتمل نیا دھڑا بننے کا امکان ،بیرون ملک رہنماوں نے نیا گروپ تشکیل دینے کیلئے رابطے شروع کر دیئے

بدھ 16 ستمبر 2015 09:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض رہنماوں پر مشتمل نیا دھڑا جلد سامنے آ سکتا ہے،بیرون ملک رہنماوں نے نیا گروپ تشکیل دینے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے نئے دھڑے کے لئے دبئی میں اہم ملاقات بھی ہوئی ہے۔نئے دھڑے میں مصطفی کمال، سلیم شہزاد اور انیس قائم خانی شامل ہوں گے جبکہ رضا ہارون اور فیصل سبزواری نئے گروپ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔گورنر سندھ عشرت العباد پر ایم کیوایم کی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ایم کیوایم میں نیادھڑا جلد سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :