کراچی،سندھ اپیکس کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے340 دہشتگرد مارے گئے مختلف اقسام کے5 ہزار223 ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں ایل ایم جی اور ایس ایم جی سمیت 5223ہتھیا ر بر آمد، کا لعدم تنظیموں کے 370دہشت گرد گرفتار ہوئے،کا لعدم تنظیموں کے ساتھ 717مقابلے ، القاعدہ ،ٹی ٹی پی اور گینگ وار کے 343دہشت گرد ما رے گئے

بدھ 16 ستمبر 2015 09:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)سندھ اپیکس کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے340 دہشتگرد مارے گئے مختلف اقسام کے5 ہزار223 ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے۔ فورتھ شیڈول میں شامل22 افراد اب بھی پولیس کی نظروں سے اوجھل ہیں۔وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ہونیوالے اجلاس میں آئی جی سندھ نے کمیٹی کو امن اومان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ آپریشن کے د وران اب تک کالعدم تنظیموں کے ارکان سے717 مقابلے ہوئے جن میں القاعدہ ، کالعدم تحریک طالبان اور دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 340 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ہزار223 ہتھیار بھی قبضے میں لے لئے گئے۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کی مالی معاونت پر 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 19 افراد پکڑے گئے۔

اشتعال انگیز تقاریر پر 28 مقدمات درج کر کے 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فارن ایکٹ کے تحت 1200افراد پکڑے گئے۔ پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں میں دہشتگردوں سے ایک ہزار 500 کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ادھرایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کو وزیر اعلی قائم علی شاہ کی صدارت میں ہو اجس میں بتا یا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے ،ایل ایم جی اور ایس ایم جی سمیت 5223ہتھیا ر بر آمد کیے گئے ،کرا چی میں کا لعدم تنظیموں کے 370دہشت گرد گرفتار کیے گئے ،کا لعدم تنظیموں کے ساتھ 717مقابلے کیے جا چکے ہیں جن میں القاعدہ ،ٹی ٹی پی اور گینگ وار کے 343دہشت گرد ما رے گئے ۔

کا لعدم تنظیموں کے کا رندوں کے خلاف 844سرچ آپر یشن کیے گئے ،دہشت گردوں کی ما لی معا ونت کر نے پر 4افراد گرفتار کیا گیا۔ نفرت انگیز وال چا کنگ کر نے پر 283افرادپر مقدمات درج کر کے 11افراد کو گرفتار کیا گیا ،جا ئداد کی خرید و فروخت میں درست معلومات نہ دینے پر 39افراد کو گرفتار کیا گیا ۔دہشت گرد وں کے قبضے سے 1500کلوگرام دھما کہ دار مادہ برآمد کیا گیا ۔1407غیر قا نونی تا رکین وطن کو گرفتار کیا گیاجن میں سے 358ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں ۔فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے 251مشتبہ افراد میں سے 122قا نون کی نظر وں سے اجھل ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کو ششیں کی جا رہی ہیں