قبائلی علاقوں سمیت ملک کے تمام علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالیے ،صدرممنون،آئندہ چند ماہمیں صورتحال مکمل طور پر قابو میں آجائے گی جو پاکستان، خطے کے ممالک اور تمام اسلامی ملکوں کے لیے سازگار ہوگی،پاکستان اور اسلامی ملکوں کے درمیان تجارت 19 ارب ڈالر سالانہ ہے جس میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ کے سفیروں سے گفتگو
بدھ 16 ستمبر 2015 09:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ حتمی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ قبائلی علاقوں سمیت ملک کے تمام علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالیے گئے ہیں اور آئندہ چند ماہ کے دوران صورتحال مکمل طور پر قابو میں آجائے گی جو پاکستان، خطے کے ممالک اور تمام اسلامی ملکوں کے لیے بہت سازگار ہوگی۔
انھوں نے یہ بات مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جنھیں ایوان صدر میں ظہرانے پر مدعو کیا گیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی ممالک سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ اسلامی ممالک کی مختلف شعبوں میں مہارت سے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں پاکستان برادر اسلامی ملکوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی ملکوں کے درمیان تجارت اس وقت 19 ارب ڈالر سالانہ ہے جو صلاحیت سے کہیں کم ہے جس میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے اسلامی ملکوں کے درمیان تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود کے تبادلے ہوتے رہنے چاہیں۔صدر مملکت نے بتایا کہ نومبر میں اسلام آباد میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے زیر اہتمام اسلامی ملکوں کی سربراہ کانفرنس منعقد ہوگی جس میں اسلامی دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی تجاویز پر غور کرنے کے علاوہ مسلم ممالک کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے اور دنیا پر واضح کرنا چاہیے کہ مسلمان امن پسند لوگ ہیں جو اپنے اور پوری دنیا کے لیے امن کے خواہش مند ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیر عوام اپنے جائز حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ہم ان کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 16 ستمبر 2015 کی مزید خبریں
-
دورہ زمبابوے ، قومی کرکٹ ٹیم کااعلان آج، تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا
-
آسٹریلوی باکسر مخالف کھلاڑی کا مکا برداشت نہ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، آسٹریلوی میڈیکل ایسوسی ایشن نے باکسنگ کو خونی کھیل قرار دے کر اس پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا ہے
-
سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے باوجود ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ، سعید اجمل،اپنی کارکردگی میں بتدریج بہتری کی وجہ سے مکمل پراعتماد اور واپسی کیلئے پرعزم ہوں،میں ایک فائٹر ہوں اور ٹیم میں ... مزید
-
اپردیر،پی کے93 اپر دیر میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، صاحبزادہ ثناء اللہ21788ووٹ لے کر کامیاب
-
دفاتر، سکولز،بیوٹی پارلرز،سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو بلاتفریق کارروائی کا حکم دیدیا ،سی ڈی اے قواعد وضوابط سے ہٹ کر کوئی اقدام کرنے کی اجازت نہیں دینگے، نتائج کی پرواہ کئے بغیر قانون پر عملدرآمد ... مزید
-
پنجاب میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائیگا‘ شہبازشریف،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ ... مزید
-
اسلام آباد، پرویز مشرف کے علاج معالجے سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع
-
سوئی نادرن گیس کمپنی کے افسران رشوت لے کر گھریلوصارفین کو کنکشن دے رہے ہیں،این اے ذیلی کمیٹی پٹرولیم میں انکشاف ،کمیٹی کا سکینڈل کی تحقیقات کاحکم ، پانچ سالوں میں گیس کنکشنز کی تفصیلات ،گیس کمپنیوں ... مزید
-
کراچی، ٹریفک پولیس کی حفاظت کے لیے اہلکاروں کے ساتھ رینجرز تعینات ، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر رینجرز کے اہلکاروں کو ان کی سیکیورٹی پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا
-
موٹروے پولیس کی فرض شناسی، بے ہوش شخص سے ملنے والی 1لاکھ سے زائد رقم مالک کے حوالے کردی
-
ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونے کی قیمت 44ہزار800روپے سے کم ہوکر44ہزار750روپے ہوگئی
-
مکہ مکرمہ کرین حادثہ،بن لادن کمپنی بلیک لسٹ قرار ،کمپنی عہدیداروں کے تحقیقات مکمل ہونے تک بیرون ملک جانے پابندی عائد ،کو مزید ٹھیکے دینے پر بھی پابندی ہوگی ،شاہی فرمان جاری ،جاں بحق افرادکے لواحقین ... مزید
-
یورپی یونین سمٹ بلائی جائے: جرمن چانسلر
-
حوثی باغیوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے: سعودی اتحاد کا دعویٰ
-
جاپان اور ویتنام کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
-
گیس تنازعے پر روس کے ساتھ ڈیل اگلے ہفتے میں ممکن ہے: یوکرائنی وزیر
-
دہشت گردانہ پراپیگنڈا :ترکی کا بڑا میڈیا گروپ زیر تفتیش
-
بھارتی مسلمانوں کیلئے خوشخبری، ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت بیچنے کی اجازت دیدی،ہم سب گوشت کھاتے ہیں۔ گوشت کی خرید وفروخت ممنوع نہیں ہے۔ گوشت خریدنا یا نہ خریدنا کسی بھی شہری کی اپنی پسند پر منحصر ہے، ... مزید
-
یونان کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 35افراد ہلاک ، زندہ بچ جانیوالے 90مسافروں کو یونانی جزیرے لیروس پہنچا دیا گیا ، کشتی ڈبونے کے ذمہ دار شامی سمگلر تھے جنھوں نے کشتی کے فرش میں ہتھوڑے مار کر سوراخ ... مزید
-
جنوب مشرقی ایشیا شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا
-
ٹیکنالوجی بچوں کو ’ذہین‘ نہیں بناتی، رپورٹ
-
کویت‘ شیعہ مسجد پر بم دھماکے میں ملوث سات افراد کو سزائے موت
-
داعش نے داڑھی منڈوانے یا چھوٹا کرنے پر کوڑوں کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردیا ، لوگ داڑھی کے معاملے میں “داعش” کے باریش جنگجووٴں کی پیروی کریں، خلاف ورزی پر استرے سے ذبح کردیا جائے گا ، داعش کا ... مزید
-
نقد رقم،بلا سود قرضے،کھاد،زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس میں کمی ،قرضوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع،وزیراعظم کا کسانوں کیلئے341 ارب کے مراعاتی پیکیج کا اعلان،گندم ،چاول ،دیگر اجناس کی امدادی قیمتیں ... مزید
-
پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور آہنی ہے،دونوں ملک ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جار ہے گا، اسپیشل ... مزید
-
قبائلی علاقوں سمیت ملک کے تمام علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالیے ،صدرممنون،آئندہ چند ماہمیں صورتحال مکمل طور پر قابو میں آجائے گی جو پاکستان، خطے کے ممالک اور تمام اسلامی ملکوں کے لیے سازگار ہوگی،پاکستان ... مزید
-
رینجرز کو احتساب کی دعوت دینا قانون کے دائرے میں آتا ہے نہ کراچی یاکسی اور جگہ ان کا اس قسم کا کوئی مینڈیٹ ہے ،چوہدری نثار،حیران ہوں ایک سیاسی جماعت کے رہنماء نے ایسا مطالبہ کس طرح کیاہے؟،غیر ضروری ... مزید
-
بلاول بھٹو نے کراچی کیلئے 150ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے، ناصر شاہ ، پیکج میں کراچی میں پانی کے بحران سے نبردآزما ہونے کے لئے 45450ملین روپے اور روڈ سیکٹر کے لئے 17364روپے بھی شامل ہیں، پیکج ... مزید
-
جنگی جنون برقرار،بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر میں پھر بلااشتعال فائرنگ،ایک جوان شہید ہوگیا ، پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا گیا
-
کراچی،سندھ اپیکس کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے340 دہشتگرد مارے گئے مختلف اقسام کے5 ہزار223 ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے، ... مزید
-
متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض رہنماؤں پر مشتمل نیا دھڑا بننے کا امکان ،بیرون ملک رہنماوں نے نیا گروپ تشکیل دینے کیلئے رابطے شروع کر دیئے
-
پاک چین اقتصادی راہداری کے کام کیلئے پنجاب بھر میں گدھے اور گھوڑوں کی شدید قلت،حکومت نے پنجاب کے تمام اضلاع میں گدھے اور گھوڑوں کو محفوظ کرنے کیلئے تمام شعبہ حیوانات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے اساتذہ ... مزید
-
اختیارات کا ناجائز استعمال،طلباء کوغیررجسٹرڈمیڈیکل اداروں میں داخلے کاجھانسہ دینے کا الزام ،نیب کے پی کے نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا
-
ہالینڈ میں پاکستانی نژاد خاتون کو جنسی ہراساں کرنیوالے سفارت انے کے اہلکار کو وطن واپس بلایا گیا مگر اس نے سیاسی پناہ کی درخواست دیدی ہے ،سرتاج عزیز ،بنگلہ دیش میں مقیم بہاری پاکستان میں صرف کراچی ... مزید
-
حکومت کا سول ایوی ایشن میں ٹھیکہ داری نظام رائج کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں چار شعبوں کی نجکاری کا فیصلہ ، ان شعبوں میں ہیومن ریسورس ،یپارٹمنٹ فنانس ،سہولیات اور پورٹر سروس شامل ہیں،ذرائع
-
سیاسی جماعتوں میں بدعنوانیاں ، الیکشن کمیشن نے سماعت کے اختیارات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، 8 اکتوبر کو سنایا جائے گا
-
مشاہد حسین سید اقتصادی راہداری منصوبے کی نگران کمیٹی کے چیئرمین منتخب،نوٹیفکیشن جاری
-
عمران خان نے شیخ رشید کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیدی،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھی ملکر مسلم لیگ(ن) کے خلاف لڑیں گے، شیخ رشید
-
پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ’ ہیل پریک ‘سکریننگ کا کامیاب ٹیسٹ ،ہیل سکریننگ ٹیسٹ نوزائیدہ بچوں میں بیماریوں کا پتہ چلانے کے لئے سرانجام دیا جاتا ہے ، میڈیا رپورٹ
-
چیئرمین سینٹ کا ایوان میں متعلقہ وزراء کی عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار،تین بار وزراء کی موجودگی کیلئے رولنگ دے چکا ہوں، یہی روش برقرار رہی تو وزراء کے سینٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردونگا ،رضا ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.