بھارتی حکومت اسلام آباد کے ساتھ اس کشمیر پر نہیں بلکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر بات کرنے کیلئے تیار ہے،راجناتھ سنگھ

منگل 15 ستمبر 2015 09:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء) کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ کا راگ الاپتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اسلام آباد کے ساتھ اس کشمیر پر نہیں بلکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر بات کرنے کیلئے تیار ہے وائی این سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے تحت قومی سلامتی چیلنج اور حکمت عملی کے موضوع پر لیکچر سیریز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا متمنی ہے اور ہماری پالیسی کسی کو پریشان کرنے کی نہیں ہے لیکن اگر کوئی ہم پر پہلے گولی چلاتا ہے تو ہم جوابی گولیوں کو نہیں گنیں گے ان کا کہنا تھا کہ چھیڑیں گے نہیں پر چھوڑیں گے بھی نہیں پاکستان کی جانب سے کشمیر مسئلہ اجاگر کرنے پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی رینجر اور اس کے وفد کے ساتھ میٹنگ کے دوران میں نے ان پر واضح کردیا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا ہے اور رہے گا اور اگر آپ بات کرنا چاہتے ہیں تو صرف پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر بات کریں اس کشمیر پر نہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے 23 ہزار کلو میٹر طویل سرحدوں کی حفاظت چیلنج ہے تاہم اس کی حفاظت کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :