آرمی چیف سے افغانستان میں ایساف کمانڈر کی ملاقات،سکیورٹی صورتحال ‘ پیشہ ورانہ امور اوردیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال

منگل 15 ستمبر 2015 09:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ایساف کے کمانڈر جان ایف کیمبل نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پاک افغان سرحد کی سکیورٹی بہتر بنانے سمیت خطے کی دیگر سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف سے افغانستان میں ایساف کے کمانڈر نے پیرکے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں امریکی قائم مقام خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان جیرٹ بلیک بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک افغان سرحد پر مفاہمت کے عمل پر بات چیت کی اور پاک افغان بارڈر کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ علاوہ ازیں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال ‘ پیشہ ورانہ امور اوردیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :