بھارت نے پاکستان کیساتھ ساتھ چین سے ملنے والی کشمیر کی سرحدوں پر بھی اپنے حقوق جتانا شروع کر دیئے،چین اور بھارت کی فوجیں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا

پیر 14 ستمبر 2015 08:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء)بھارت نے پاکستان کے ساتھ ساتھ چین سے ملنے والی کشمیر کی سرحدوں پر بھی اپنے حقوق جتانا شروع کر دیئے ہیں جس سے چین اور بھارت کی فوجیں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے یہ صورتحال مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں پیش آئی جہاں بھارتی فوجیوں نے چین کی طرف سے واچ ٹاور کی تعمیر پر نہ صرف اعتراض کیا بلکہ خود جا کر اسے گرادیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے اوربھارتی فوجی ہر معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں واضح رہے کہ 2014میں بھی دونوں ممالک کی فوجیں تین ہفتے تک آمنے سامنے رہی تھیں تاہم بعد میں مفاہمت کے ذریعے فوجوں کو پیچھے ہٹایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :