سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا،حج23 اور عیدالاضحیٰ24ستمبر کو ہوگی، ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ،چاند نظر آنے کا امکان ہے،عید الضحی 24 ستمبر کو ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

پیر 14 ستمبر 2015 08:51

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء)سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا،حج23 اور عیدالاضحیٰ24ستمبر کو ہوگی جبکہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ25ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے کونسل اجلاس منعقد ہوا،کونسل اجلاس نے تصدیق کی ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا حج23ستمبر اور عیدالاضحیٰ 24ستمبر کو ہوگی،ادھر ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (پیر) کو کراچی ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ دو سے تین روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور ذوالحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے،عید الضحی 24 ستمبر کو ہو سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (پیر) کو کراچی ہوگا ، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت ہوگا ۔

(جاری ہے)

محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں جبکہ عید الضحی 24 ستمبر کو ہو سکتی ہے تاہم چا ند کی رویت کا دورانیہ کیا ہو گا ؟ اس پر محکمہ موسمیات کے قریبی ذرائع تاحال خا موش ہیں ، جبکہ عالمی محکمہ مو سمیات کے مطابق اتوار کی رات کو چاند کی عمر پوری ہو گئی ہے اور آج پیر کو چاند کے نظر آنے کا دو رانیہ 2 سے 3 گھنٹے بتایا ہے ، جو مختلف ممالک میں 15 منٹ سے 25 منٹ تک ہو سکتا ہے ۔