سپریم کورٹ کا حکم ،نیب نے چیئرمین اوگر ا سمیت 7 افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

پیر 14 ستمبر 2015 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء)نیب حکام نے سپریم کورٹ کے حکم پر چےئرمین اوگرا سعیداحمد خان کے علاوہ اوگرا کے دیگر سات افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے چےئرمین اوگرا سعید خان کے علاوہ سات افسران کی تعیناتی ،مالی مفادات،بھاری تنخواہوں کی وصولی کے بارے میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا،ان افراد کی تعیناتی اور کرپشن کے خلاف متفرق درخواست اوگرا کے ایک اور افسر یاسین نے دی تھی،عدالت نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے نیب کو حکم دیا تھا کہ سعید احمد خان،ممبر فنانس نورالحق،شاہد نعمان افضل،رضوان الحق ،افضل باجوہ،سہیل طارق اور جواد جمیل کی تعیناتی اور مبینہ کرپشن اقرباء پروری کے بارے میں تحقیقات کرکے رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی جائے۔

خبر رساں ادارے کو نیب حکام نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اوگرا میں موجود سات افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور مقررہ وقت کے اندر اندر رپورٹ بھی عدالت میں دی جائے گی۔اس حوالے سے کابینہ ڈویژن اور اوگرا سے ضروری دستاویزات بھی حاصل کرلی ہیں

متعلقہ عنوان :