شمالی وزیرستان،شوال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،تیرہ شدت پسند ہلاک، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

پیر 14 ستمبر 2015 08:43

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے گوربز اور زدیا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران تیرہ شدت پسند ہلاک اور دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال علاقے گوربز اور زدیا میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوان ہے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں غیر ملکی بھی موجود ہیں یا نہیں ،فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :