کرپشن الزامات، وزیر اعظم کو رفقاء کا کرپٹ وزراء فارغ کرنے کا مشورہ،وزیر اعظم نندی پور پراجیکٹ ،وزارت پٹرولیم میں اربوں کی کرپشن سیکنڈل سے پریشان، غیر جانبدارانہ انکوائر ی کروائیں،رفقاء، نواز شریف بہت جلد اپنے بھائی اور وزیر اعلی پنجاب سے مشاورت کر کے کوئی فیصلہ کریں گے،ذرائع

پیر 14 ستمبر 2015 08:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کوقریبی رفقاء نے کرپشن کی تہمت کی زد میں آنے والے وزراء کو فارغ کر کے غیر جانبدارانہ انکوائر ی کا مشورہ دیدیا ہے جبکہ وزیر اعظم نندی پور پراجیکٹ ،وزارت پٹرولیم میں اربوں روپے کی کرپشن سیکنڈل کی وجہ سیخاصے پریشان رہنے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ان دنوں کافی اضطراب میں پائے جاتے ہیں کیونکہ نندی پور پراجیکٹ ،وزارت پٹرولیم اور نیب کی تازہ ترین فہرست ،رانا مشہود کی ویڈیو سمیت دیگر رہنماؤں کے بارے میں کرپشن کی افواہوں پر انہیں ایک قریبی رفیق نے مشورہ دیا ہے کہ حکومت کو اس الزام سے بری کرنے کے لیے بہتر ہے کہ از خود متعلقہ وزارتوں کے ذمہ داران کو عارضی طور پر معطل کر کے انکوائری کرائی جائے تاکہ حکومت کی نیک نامی ہو اور عوام میں ایک اچھا پیغام جائے ۔

ذارئع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بہت جلد اس حوالے سے اپنے بھائی اور وزیر اعلی پنجاب سے مشاورت کر کے کوئی فیصلہ کریں گے۔