سعودی عرب 10.3 ملین بیرل کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک، روس 10.2 ملین ،امریکہ 9.5 ملین بیرلپیدا کر رہا ہے؛رپورٹ

اتوار 13 ستمبر 2015 10:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء) سعودی عرب 10.3 ملین بیرل کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے ۔ روس 10.2 ملین بیرل اور امریکہ 9.5 ملین بیرل کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان ایک ملین بیرل تیل پیدا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میگزین کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب اس وقت 10.3 ملین بیرل روزانہ کے حساب سے تیل کی پیداوار کا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ روس 10.2 ملین بیرل کے حساب سے دوسرے ، امریکہ 9.5 ملین بیرل کے ساتھ تیسرے ، چین 4.2 ملین بیرل کے ساتھ چوتھے ، عراق 3.9 ملین بیرل کے ساتھ پانچویں ، ایران 3.3 ملین بیرل کے ساتھ چھٹے ، کینیڈا 3.2ملین بیرل کے ساتھ ساتویں ، یو اے ای 28ملین بیرل کے ساتھ آٹھوا دنیا کا بڑا تیل نکالنے والا ملک ہے جبکہ پاکستان ایک ملین بیرل تیل پیدا کررہا ہے ۔