اسٹیٹ بینک نے عید الاضحی پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی

اتوار 13 ستمبر 2015 10:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحی پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی بینک دولت پاکستان نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے)کے اشتراک سے عوام کو نئے کرنسی نوٹجاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عیدالاضحی کے موقعے پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

نئے نوٹکمرشل بینکوں کی 335 نامزد شاخوں ‘ سے دستیاب ہوں گے، ان کو ’ ای برانچز ‘ کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر کے92 شہروں میں واقع اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔ عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹوں کا اجرا 14 ستمبر 2015ء سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سہولت کے تحت نئے نوٹحاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو 8877پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ بینک برانچ کا کوڈلکھنا ہوگا( CNIC Number (space) branch code )۔

نامزد ای برانچوں کے برانچ کوڈاسٹیٹبینک کی ویب سائٹ www.sbp.org.pkاور پی بی اے کی ویب سائٹwww.pakistanbanks.orgپر دستیاب ہیں۔ ایس ایم ایس بھیجنے والے کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ٹرانزیکشن کوڈ، برانچ کا پتہ اور وہ تاریخلکھی ہوگی جب تک وہ ٹرانزیکشن کی جاسکتی ہے۔ ٹرانزیکشن کوڈزیادہ سے زیادہ دو ایام کار کے لیے موثر ہوگا۔ اس کے بعد اصل کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ اسمارٹکارڈاور 8877سے موصولہ شارٹکوڈلے کر متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹوں کا طے شدہ کوٹا مل جائے گا۔

واضحرہے کہ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کی دو گڈی ، اور 50روپے کی ایک گڈی ہے جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں100روپے کے نوٹوں کی ایک گڈی بھی مل سکتی ہے۔ ایک فرد اپنے موبائل فون سے اپنا شناختی کارڈاسمارٹکارڈنمبر استعمال کرکے نئے نوٹوں کا کوٹا صرف ایک مرتبہ حاصل کرسکتا ہے۔ ان خدمات کے چارجز 2روپے نیز ٹیکس ہیں لہٰذا عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس سہولت کو صرف ایک بار استعمال کریں کیونکہ ایک سے زیادہ ایس ایم ایس بھیجنے سے صرف ایس ایم ایس کا خرچ بڑھے گا۔ کوئی شکایت ہو تو اسٹیٹبینک کی ہیلپ لائن کے ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتاہے: 021-3245-5470 ، 021-3245-5125، 051-9270754، 051-9271999 ، 042-99214424، 042-99210401-10، ایکسٹینشن 2265۔

متعلقہ عنوان :