علی مراد شاہ کو دی گئی سزادی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، مقدمہ کئی سال پرانا ہے ؛ سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوازشاہ کی اہلیہ سیمانوازکی درخواست ،اس سے قبل بھی اس مقدمہ کی انکوائری ہوچکی جس میں علی مراد شاہ کوبے گناہ قراردیا گیا تھا،عدالت احتساب عدالت کے فیصلے کوکالعدم قراردیکرعلی نواز شاہ کوبری کرے؛درخواست گزار کامئوقف

اتوار 13 ستمبر 2015 10:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی نوازشاہ کی اہلیہ سیمانوازنے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیاہے کہ گذشتہ دنوں ان کے شوہرعلی مراد شاہ کواحتساب عدالت نے جوسزادی ہے اس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ہیں مذکورہ مقدمہ کئی سال پرانا ہے اوراس سے قبل بھی اس مقدمہ کی انکوائری ہوچکی ہے جس میں علی مراد شاہ کوبے گناہ قراردیا گیا تھا لہٰذا عدالت احتساب عدالت کے فیصلے کوکالعدم قراردیکرعلی نواز شاہ کوبری کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ علی نوازشاہ کوگزشتہ دنوں احتساب عدالت نے کرپشن کے ایک مقدمہ میں 5سال سزااورجرمانے کاحکم سنایاتھا۔