غلطی سے سرحد پار کرنے والی بھارتی خاتون شمیم اختر کو واپس بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء) پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والی بھارتی خاتون شہری شمیم اختر کو واپس بھجوا دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق غلطی سے سرحد پار کرنے والی بھارتی خاتون شمیم اختر کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نکر کوٹ ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والی شمیم اختر پچیس اگست کو غلطی سے لائن آف کنٹرول کر کے پاکستانی علاقے میں آ گئی تھی۔ پاکستانی حکام نے آج ستوال راولا کوٹ کراسنگ پوائنٹ پر شمیم اختر کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :