بھارتی فلموں کی درآمد میں لاکھوں روپے فیس چوری کا انکشاف ، قومی خزانے کو نقصان ، آڈیٹر جنرل نے فیس وصول کرنے کا حکم دیدیا ، ڈائریکٹر سنسر بورڈ تفصیلات دینے سے انکاری

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء) بھارتی فلموں کی درآمد میں لاکھوں روپے کی فیس چوری ہونے کا انکشافات ہوا ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق سرکاری دستاویزات میں ہونیوالے اس انکشاف کے بعد آڈیٹر جنرل نے فیس وصول کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی فلموں کی درآمد میں لاکھوں روپے کی فیس کے غبن کے انکشافات سامنے آئے ہیں سنسر بورڈ نے درآمد کنندگان کو ناجائز فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا سنسر بورڈ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں کی درآمد کنندگان اضافی پرنٹ کی تفصیلات دینے سے انکاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :