نیب نے سمندری رینٹل پاورریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا،پرویزاشرف سمیت 12ملزمان 18ستمبرکوطلب،تمام ملزمان کوسمن جاری ، غیر قانونی ٹھیکے دیکر اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)نیب نے سمندری رینٹل پاورریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا،عدالت نے راجہ پرویزاشرف سمیت 12ملزمان کو18ستمبرکوطلب کرلیا،نیب نے راجہ پرویزاشرف کے خلاف ایک اوررینٹل پاورکیس تیارکرلیاہے ،اورسمندری رینٹل پاورکیس احتساب عدالت میں جمع کرادیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج نثاربیگ اس کیس کی سماعت کریں گے ،عدالت نے راجہ پرویزاشرف ،سابق سی ای اوپیپکوطاہربشارت چیمہ ،سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہدرفیع،سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی،سابق ایم ڈی پیپکومنوربصیرسمیت12ملزمان کو18ستمبرکوعدالت میں طلب کرلیاہے ،اورتمام ملزمان کوسمن جاری کردیئے گئے ہیں ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے غیرقانونی ٹھیکے دیئے ہیں جس سے اربوں روپے کانقصان ہواہے

متعلقہ عنوان :