بھارت میں قید رہائی کے منتظر چودہ سالاغلام حسین کو رہائی دی جائے اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا بھارتی وزیر خارجہ کو مراسلہ

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ بار کی انسانی حقوق کمیٹی کے شریک چےئرمین اور انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے بھارتی وزیر خارجہ کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چودہ سال کے بچے غلام حسین کو رہا کیا جائے اور پاکستان بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر خارجہ کے نام اپنے مراسلے میں اشرف عاصمی نے کہا ہے کہ ایک بچہ ناکردہ گناہوں کی سزا بھارت میں کاٹ رہا ہے۔اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اِس بچے کی رہائی کے لیے وہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :