نیب اور ایف آئی اے نے سندھ حکومت سے محکمہ جنگلات اور محکمہ ریو نیو کی 50ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کی تفصیلات طلب کرلی ،محکموں کے 13سیکر یٹریز اور 4 وزراء کا ضمانتوں کیلئے عدالت سے رجوع کر نے کا فیصلہ

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء) حکومت سندھ سے نیب اور ایف آئی اے نے محکمہ جنگلات اور محکمہ ریو نیو کی 50ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ،جس کے بعد محکمہ جنگلات اور محکمہ ریو نیو کے 13سیکر یٹریز اور 4 وزراء نے ضمانتوں کے لئے عدالت سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ دلچسپ با ت یہ ہے کہ کچھ زمین سابق وزیر دا خلہ اور وزیر جنگلات ڈاکٹر ذوالفقا ر مرزا نے بھی الاٹ کی تھی مگر اب وہ اس کے لئے سلطانی گواہ بننے کے لئے تیا ر ہو ئے ہیں کہ یہ زمین انہوں نے اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے کہنے پر الاٹ کی تھی ،ذرائع نے بتا یا ہے کہ صرف کراچی کی حدودمیں 20ہزار ایکڑزمین محکمہ ریونیو نے الاٹ کی ہے جبکہ گگھر پھا ٹک کے پاس محکمہ جنگلات کی 2پزار ایکڑزمین محکمہ جنگلات کے ملازمین کے لئے سو سائٹی بنا کی الاٹ کر دی گئی ہے لیکن حا لیہ دنوں میں ما لی بے قا عد گیوں کے حوالے سے جا ری مہم کے بعد نیباور ایف آئی اے نے جب ان زمینو کی الاٹمنٹ کی تفصیلات ما نگی ہیں تودونوں محکموں میں اہم عہدوں پر تعنیات افراد اور وزاراء کے پسینے چھوٹ گئے ہیں اور اب وہ عدالتوں میں جانے کی تیاری کر ہے ہیں

متعلقہ عنوان :