استعفے منظور نہیں کیے جاسکتے،صوبہ کی بھلائی اورجمہوریت کی خاطرایم کیوایم کے ایم پی ایزسندھ اسمبلی میں واپس آجائیں،پی پی قیادت کا متحدہ کوپیغام

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کی قیادت کے فیصلے کے بعد اسپیکرسندھ اسمبلی نے ایم کیوایم کی قیادت کوواضح پیغام بھیجاہے کہ ان کے استعفے منظور نہیں کیے جاسکتے اس لئے صوبہ کی بھلائی اورجمہوریت کی خاطرایم کیوایم کے ایم پی ایزسندھ اسمبلی میں واپس آجائیں سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روزایم کیوایم کے رہنماؤں خواجہ اظہارالحسن،سیدسردار احمد سے رابطہ کرکے ان کوآگاہ ہی دی کہ ان کی تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں اورانہیں،دیگر مراعات بھی جاری رکھی جائیں گی،اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اسپیکرکایہ پیغام بھی پہنچایاگیا کہ وہ اب استعفے واپس لے کراسمبلی آجائیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حالاات میں ان کے استعفے منظورنہیں کیے جاسکتے۔تاہم ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کوئی بھی جواب نہیں دیا۔ایم کیوایم کے رہنماؤں کاجواب ملنے کے بعد اسپیکراپنافیصلہ کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :