کراچی ، احتساب عدالت نے کرپشن الزامات ثابت ہونے پرایک موجودہ اوردوسابق ایم پی ایزکوقید اورجرمانہ کی سزا سنادی

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:52

کراچی،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء) احتساب عدالت نمبر پانچ کراچی نے کرپشن الزامات ثابت ہونے پر رکن سندھ اسمبلی سید علی نواز شاہ کو پانچ سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ 63 ہزار جرمانہ سابق صوبائی وزیر سید خادم علی شاہ کو چار سال قید اور پانچ لاکھ آٹھ ہزار روپے سے زائد جرمانہ اور سابق صوبائی وزیر سید امتیاز علی شاہ کو تین سال قید اور چار لاکھ اکتیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان سیم نالہ اور دیہہ فارم سات اے اور سات بی میں جعلی مختیار عام کے ذریعے کھاتہ داروں کے نام پر ایل بی اور ڈی او آر بی اور ڈی سے رقوم وصول کیں۔ تاہم زمین مالکان نے ان ٹھیکیداروں اوران کے نمائندوں کو کوئی مختار عام نہیں دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :