کراچی:صحافی دہشت گردوں کے نشانے پر:24 گھنٹے میں2 صحافی قتل،سینئر صحافی آفتاب عالم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق،آفتاب عالم بچوں کو سکول سے گھر چھوڑ کر جارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی،پولیس ،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی واقعہ کی شدید مذمت ،رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک ،سپیکر سندھ اسمبلی و دیگر کی صحافی قتل کی شدید مذمت ،دودھ کی دوکان پر دہشتگردوں کی فا ئر نگ ، دو سگے بھا ئی جاں بحق

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء)کراچی کے صحافی دہشت گردوں کے نشانے پر آگئے،24 گھنٹے میں 2 صحافیوں کو قتل کر دیا گیا ،کراچی نارتھ سیکٹر الیون سی میں سینئر صحافی آفتاب عالم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سینئر صحافی آفتاب عالم کراچی نارتھ سیکٹر الیون سی میں اپنے گھر کے قریب گاڑی میں موجود تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار2 دہشت گردوں نے سینئر صحافی آفتاب عالم پر فائرنگ شروع کر دی جسے فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا تاہم سینئر صحافی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق سینئر صحافی صدیق مارکیٹ کے قریب اپنی رہائش گاہ پر بچوں کو سکول سے لیکر گھر چھوڑنے آئے جیسے ہی بچوں کو گاڑی اتارا اس دوران ایک موٹر سائیکل پرسوار2 دہشت گردوں نے آفتاب عالم پر صرف ایک گولی فائر کی جو اس کے سر میں جا لگی اور زیادہ خون بہہ جانے پر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق آفتاب عالم کی میت کو شہید عباسی ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی ،واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، ادھر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ سے فوری طورپر رپورٹ طلب کر لی ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک ، سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی ،وزیر داخلہ سندھ نے بھی سینئر صحافی آفتاب عالم قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرکراچی میں بدھ کے روز نیوکراچی پیلااسکول کے قریب دودھ کی دوکان پر دہشتگردوں نے فا ئر نگ کر دی ،جس سے دو سگے بھا ئی عمران اور وقار جاں بحاق ہو گئے اہلسنت والجماوت کراچی کے تر جمان عمر معاویہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونو مقتولین اہلسنت والجماعت کے کا ر کن تھے۔