پی بی اے نے ایکسپریس کی رکنیت عارضی طورپرمعطل کردی، شو کاز نوٹس جاری ،10دن کی مہلت

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء)پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن (پی بی اے )نے ایکسپریس نیوزکی رکنیت عارضی طورپرمعطل کردی ،پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن کااجلاس ہوا،جس میں ریٹنگ کے معاملے میں جعلسازی کے معاملے کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

پی بی اے کاکہناہے کہ ایکسپریس کوشوکازجاری کردیاگیاہے ،شوکازمیں میڈیالاجک کے دیئے گئے شواہداورانٹرنیشنل آڈٹ رپورٹ کابھی حوالہ دیاگیا،ایکسپریس نیوزکوپی بی اے کوموٴقف دینے ،دفاع یاالزامات کاجواب دینے کیلئے10دن کی مہلت دی گئی ہے ۔پی بی اے کے مطابق ایکسپریس نیوزپی بی اے کوشواہدیاالزام کاجواب دینے میں ناکام رہا،اس لئے ایکسپریس نیوزکی رکنیت عارضی طورپرمعطل کردی گئی ہے