کراچی، ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور 49دن کی حرا ست کے بعد رہا ، رینجرز کے لاء افسر نے قمرمنصور کی رہائی سے متعلق رپورٹ انسدادی دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء ) رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور کو 49دن تک اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا ہے، رینجرز کے لاء افسر کی طرف سے قمرمنصور کی رہائی سے متعلق رپورٹ انسدادی دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو 90روز کے ریمانڈ کے باوجود رہا کر دیا ہے قمر منصور کو 22جولائی کو اپنی رہشگاہ سے رینجر ز نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا جس کے بعد انکا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 90روزہ ریمانڈ لیا گیا تھا جسکو ابھی صرف 49دن ہوئے ہیں ۔

رینجر ز کے لاء افسر کی طرف سے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق رینجزز نے قمر منصور کی علالت کے باعث انسانی ہمدردی کی بناد پر انکو رہا کیا ہے رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قمر منصور کیخلاف تفتیش جاری ہے اگر وہ کسی سنگین جرم میں ملوث پائے گئے تو انکو پھرسے حراست میں لے لیے جائے گا انکے خلاف مقدمہ ختم نہیں کیا گیا ہے بلکہ بیماری کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے انکے خلاف تفتیش کا عمل جاری رہے گا ۔