ایس ایم منیر کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وزیراعظم نوازشریف سے بات چیت کا عندیہ

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:36

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء) ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور تاجررہنما ایس ایم منیرنے بینک ٹرانزیکشن پر عائدٹیکس کے خلاف تاجروں کی جانب سے کئے گئے احتجاج اورود ہولڈنگ ٹیکس پر وزیراعظم نوازشریف سے بات چیت کا عندیہ دے دیا ہے۔ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ایک روز بعد وزیر اعظم میاں نوازشریف سے اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی اور وہ وزیراعظمکو ودہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں نئے ٹیکس دہندگان کو نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے اور ملک میں جو فرد بھی کمارہا ہے اسے ٹیکس ادا کرنا چاہیئے لیکن تاجروں کو بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس پر اعتراض ہے تو اسکا حل بھی بات چیت سے نکل سکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف ملک میں بجلی کے بحران کو دور کرنے کی جو جدوجہد کررہے ہیں اس میں انہیں بڑی کامیابی ہوئی ہے اور اب لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ گھٹ گیا ہے ،موجودہ حالات میں ہمیں ایک ہوکر حکومت کا ساتھ دینا چاہیئے جبکہ ایف بی آر بھی حکومت اور تاجروں کے درمیاں تصادم جیسی صورتحال پیدا نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :