بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کیلئے عید کے بعد رحیم یا ر خان سے جلسوں کا آغاز کر نے کا اعلان ، پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،آخری فتح عوام کی ہو گی، پیپلزپارٹی شہد اء کی امانت ہے اسے ہرٹاؤن اورگاؤں کی سطح پر فعال کر کے بلندیوں تک کر لے کر جائیں گے،چےئر مین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی راہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:34

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء )پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹوزرداری نے عید الا ضحی کے بعد رحیم یار خان سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کا جلسے کے ذریعے آغاز کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،آخری فتح عوام کی ہو گی، پیپلزپارٹی شہد اء کی امانت ہے اسے ہرٹاؤن اورگاؤں کی سطح پر فعال کر کے بلندیوں تک کر لے کر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقعہ پر شیری رحمان ، راجہ پرویزاشرف ،مخدوم احمد محمود ،شوکت بسرا ، ندیم افضل چن شامل تھے ۔ اس موقع پر حالیہ سیاسی صورتحال ، بلدیاتی و ضمنی انتخابات اور پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب مل کر پارٹی مسائل کو حل کرینگے ، پیپلز پارٹی شہداء کی امانت ہے اسے اوربلندیوں تک لے کر جائیں گے اور اسے ہرٹاؤن اورگاؤں کی سطح تک فعال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،آخری فتح عوام کی ہو گی۔