آزاد کشمیر اسمبلی کا ایک اور کارنامہ قرارداد کو بغیر پڑھے ہی منظور کرلیا ،یوم دفاع “ کو یوم آزادی لکھا گیا تھا اور اجلاس میں بیٹھے تمام ممبران اسمبلی نے قرارداد کی تائید کی

بدھ 9 ستمبر 2015 09:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء) آزاد کشمیر اسمبلی کا ایک اور کارنامہ قرارداد کو بغیر پڑھے ہی منظور کرلیا ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں ” یوم دفاع “ کو یوم آزادی لکھا گیا تھا اور اجلاس میں بیٹھے تمام ممبران اسمبلی نے قرارداد کی تائید کی لیکن کسی نے متعلقہ لائن کو غور سے نہیں پڑھا حتی کے قرارداد پیش کرنے والی ممبر آزاد کشمیر اسمبلی مہر النساء نے بھی ان الفاظ پر غور نہیں کیا اور ایوان نے قرارداد سنے اور پڑھے بغیر منظور کرلی قرارداد میں الفاظ اس طرح رکھے گئے تھے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کا یہ اجلاس چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو یوم آزادی کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنے اور بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔