پاکستانی ہندو ویزا ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں رہ سکتے ہیں، نریندرمودی

بدھ 9 ستمبر 2015 09:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے غیر مسلم پناہ گزینوں کو ویزا ختم ہونے کے بعد بھی یا سفری دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں بھی بھارت میں رہنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ برس پارلیمانی انتخابات کے دوران بی جے پی نے پاکستان سے بھارت آ کر بسنے والے ہندووٴں کو بھارتی شہریت دینے کی راہ ہموار کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق: ’وفاقی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے وہ پناہ گزین جو 31 دسمبر سنہ 2014 سے پہلے بھارت میں داخل ہوئے تھے، انھیں یہاں رہنے کی اجازت دی جائے گی، چاہے ان کا ویزا ختم ہو گیا ہے یا پھر ان کے پاس مکمل سفری دستاویزات نہ بھی ہوں

متعلقہ عنوان :