بھارت کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں،طاقت سے مرعوب نہیں ہوں گے،پرویز رشید،پاکستان آزاد،خودمختارملک ہے، عزت ووقارپرکبھی سمجھوتہ نہیں کریگا،بھارت سے پاکستان نے کبھی گولی یاگولی کی زبان میں بات نہیں کی ،عمران خان الیکشن کاچیلنج کرنے کے بعدمیدان سے فرارنہ ہوں ،بلکہ مقابلے کیلئے آئیں ،ڈاکٹرعاصم کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی،ہرپارٹی کواپنے فیصلے کرنے کااختیارہے ،ایم کیوایم نے تمام معاملات طے ہونے کے بعداچانک مزیدمطالبا ت پیش کردیئے ،ایوارڈشوسے خطاب

بدھ 9 ستمبر 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ پرویزرشیدنے کہاہے کہ ہم بھارت کے ساتھ برابری کی سطح کے تعلقات چاہتے ہیں ،ہم طاقت سے مرعوب نہیں ہوں گے ،پاکستان آزاداورخودمختارملک ہے اوراپنی عزت ووقارپرکبھی سمجھوتہ نہیں کریگا،بھارت سے پاکستان نے کبھی گولی یاگولی کی زبان میں بات نہیں کی ،ملک میں اردوزبان کے نفاذکیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ،ہرپارٹی کواپنے فیصلے کرنے کااختیارہے ،ایم کیوایم نے تمام معاملات طے ہونے کے بعداچانک صبح5بجے پریس کانفرنس مزیدمطالبا ت پیش کردیئے ،پی ٹی آئی دھرنوں کی سیاست کے بجائے اپنے ووٹرزکی نمائندگی کیلئے اسمبلی آکربات کرے۔

عمران خان الیکشن کاچیلنج کرنے کے بعدمیدان سے فرارنہ ہوں ،بلکہ مقابلے کیلئے آئیں ،ڈاکٹرعاصم کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی اگرانتقامی کارروائی کی جاتی توہمارے گریبان پکڑنے اورغیراخلاقی باتیں کرتے ہیں ان خلاف کارروائی اسلام آبادپولیس اپنے فرض کے ساتھ ساتھ ہماری زندگیاں بھی بچاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے نیشنل کونسل آف آرٹس میں اسلام آبادپولیس کے ایف ایم ریڈیوکے چوتھے ایوارڈشومیں خطاب ومیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پروزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں اردوزبان کے نفاذکے سلسلے میں کمیٹی اپناکام کررہی ہے ،کمیٹی جلدازجلداپناکام مکمل کریگی،ورکنگ باوٴنڈری پربھارتی فوج پاکستان کے نہتے بچوں ،خواتین اورعمررسیدہ افرادکونشانہ بنارہی ہے اورخطے میں حالات کشیدہ کررہی ہے ،پاکستان اپنے ہمسائیوں کے ساتھ بہترتعلقات چاہتاہے ،بھارت نے ہمیشہ گولی اورگالی کی بات کی ہے ۔

ہمارے وزیرخارجہ کواپنے مہمانوں سے ملنے پراعتراض کیاگیااورمذاکرات حریت کانفرنس کے رہنماوٴں سے ملنے کے پروگرام کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔ہم طاقت سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کاواضح موٴقف ہے کہ پی ٹی آئی دھرنوں کی سیاست کے بجائے اپنے ووٹرزکے احترام میں پارلیمنٹ میں آئے ،ایم کیوایم کے استعفوں کامعاملہ جلدحل ہوجائیگا۔

ایم کیوایم کے معاملے میں مولانافضل الرحمن کاکردارقابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن بنیادی مسائل پرپاکستان کی ہرسیاسی پارٹی سے تعاون کرنے پرتیارہے ،ہم تنقیدکوخوش آمدیدکہتے ہیں ،سندھ مین جاری آپریشن کی نگرانی چیئرمین ایپکس کمیٹی وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کررہے ہیں ،اگرسندھ کے آپریشن پروزیراعلیٰ سندھ کواعتراض ہے تواس کوکمیٹی میں اٹھائیں ۔

پرویزرشیدنے کہاکہ ڈاکٹرعاصم کامعاملہ سیاسی انتقام نہیں ہے اس کوسیاست سے نہ جوڑاجائے ،وفاق اگرانتقامی کارروائی کرتاتوسب سے پہلے پارلیمنٹ ہاوٴس ،پی ٹی وی پرحملہ اوروزیراعظم کوگریبان سے پکڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ،سمجھ نہیں آتاکہ عمران خان نے چاراکتوبرکوڈی چوک میں پہنچنے کاکیوں اعلان کیاہے ۔عمران خان جس حلقے سے الیکشن لڑاوہاں سے انتخابات میں حصہ لیں ،اورحمایت کریں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی الیکشن سے فرارنہ ہوں