کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری،ڈاکٹرز اور نرسز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ہم نہیں چاہتے جمہوریت کا بستر گول ہو اور الزام ہم پر آئے،جنوبی پنجاب سے پارٹی عہدیداران سے ملاقات

بدھ 9 ستمبر 2015 09:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز اور نرسز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ہم نہیں چاہتے جمہوریت کا بستر گول ہو اور الزام ہم پر آئے۔

(جاری ہے)

بہاولنگر اورجنوبی پنجاب سے پارٹی عہدیداران سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے۔

تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں جنوی پنجاب کی محرومیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو قطعی طورپر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی کے اندر ہویا باہر کرپشن برداشت نہیں‘ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے ملازمین پر تشدد قابل مذمت ہے۔