حکومت اورڈاکٹرزکے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ،ڈاکٹروں نے حکومت کوایمرجنسی کھولنے کی یقین دہانی کرادی،جب تک ہیلتھ رسک الاوٴنس بحال نہیں کیاجاتا اوپی ڈی بدستوربندرہے گی ،حکومت نے ڈاکٹروں کے 3مطالبات مان لئے،گرفتارڈاکٹرزکی رہائی،وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے دھرنا،سیکرٹری خزانہ سے مذاکرات

بدھ 9 ستمبر 2015 09:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)حکومت اورڈاکٹرزکے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے ،ڈاکٹروں نے حکومت کوایمرجنسی کھولنے کی یقین دہانی کرادی،جبکہ اوپی ڈی بدستوربندرہے گی ،جب تک ہیلتھ رسک الاوٴنس بحال نہیں کیاجاتا،حکومت نے ڈاکٹروں کے 3مطالبات مان لئے۔

(جاری ہے)

منگل کورات گئے تک حکومتی ٹیم اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوارکے بعدجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تین مطالبات مان لئے گئے جن میں گرفتارڈاکٹرزکی رہائی،وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے دھرنے کی اجازت اورسیکرٹری خزانہ کے ساتھ مذاکرات شامل تھے۔

مذاکراتی ٹیم نے سیکرٹری کیڈخالدحنیف نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرسرتاج کویقین دہانی کروائی کہ ان کے گرفتارڈاکٹرزکی رہائی اورحکومت کے ساتھ ہیلتھ رسک الاوٴنس کے معاملے پربات چیت کی جائے گی،جس کے بعدڈاکٹروں نے ایمرجنسی کھولنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ ہیلتھ رسک الاوٴنس کی بحالی تک اوپی ڈی بندرہے گی اوراحتجاج جاری رہے گا،تاہم رات گئے تک دھرناختم کرنے کااعلان نہیں کیاگیا

متعلقہ عنوان :