وزیراعظم نواز شریف کا نندی پور پاور پراجیکٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار ، ایم ڈی نندی پور سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب

بدھ 9 ستمبر 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں ایم ڈی نندی پور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نندی پور پاور منصوبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سیکرٹری پانی و بجلی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے سیکرٹری پانی و بجلی کی جانب سے بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ نندی پور پاور منصوبے میں تمام خامیوں کو دور کرکے جلد از جلد منصوبے کو فعال بنایا جائے ایم ڈی نندی پور پاور پراجیکٹ نے انہیں بتایا کہ پاور منصوبے میں خامیوں کے بارے میں وزارت پانی و بجلی کو آگاہ کیا تھا منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں صرف نوے میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی منصوبے میں چند ماہ تک پیداوار مل گئی بعد میں بند ہوگئی لیکن یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ ناکام رہا واضح رہے کہ نندی پور پاور منصوبے سے 425 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :