وفا ق نے کسی صوبے میں مداخلت نہیں کی،نوازشریف ،آصف زرداری نے جو کچھ کہا اس پر دکھ ہوا، کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے، دہشت گردی اور کرپشن کے معاملات میں کسی بھی شخص سے نرمی نہیں کی جائے گی،وزیر اعظم کا مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب

بدھ 9 ستمبر 2015 09:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کسی صوبے میں مداخلت نہیں کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے اس پر دکھ ہوا، کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے۔ دہشت گردی اور کرپشن کے معاملات میں کسی بھی شخص سے نرمی نہیں کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے 31 اگست کو سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر ہمیں بہت کچھ ہوا۔ یہ معلوم نہیں کہ آصف علی زرداری نے یہ بیان کیوں دیا۔ حکومت نے ان کو اتنی عزت دی ایوان صدر سے عزت کے ساتھ رخصت کیا اور ہم نے کسی بھی صوبے میں مداخلت بھی نہیں کی۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کسی شخص یا سیاسی ‘ مذہبی جماعت کے خلاف نہیں ہے۔ کراچی شہر کو بھتہ خوری ‘ دہشت گردی ‘ لاقانونیت سے صاف کرنا ہے۔ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک شہر قائد میں کوئی ایک دہشت گرد بھی موجود ہے۔