شمالی وزیرستان میں پاکستانی ڈرون طیارے ”براق “ کی پہلی کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک،کا روائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو ئے ،پاک فو ج اندرون و بیرون ملک خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ،،آئی ایس پی آر

منگل 8 ستمبر 2015 09:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء) شمالی وزیرستان میں پاکستان کے تیار کردہ ڈرون طیارے ”براق“ کی پہلی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیارے ”براق“ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف پہلی کارروائی کی ہے، براق نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ایک کمپاوٴنڈ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ترجمان کے مطابق پاکستانی افواج اندرون و بیرون ملک خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور پاک فوج کے انجینئرز کے تیار کیے گئے شاہکار ڈرون کو پہلی بار دہشتگردی کے خلاف جنگ میں استعمال کیا گیا ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کئے جاتے تھے تاہم پاکستان کا موقف تھا کہ امریکی کارروائیاں ملک کی جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی ہے۔