سعودی عرب میں تین خواتین سمیت 13پاکستانی عازمین حج جاں بحق ،عازمین حج کومکہ مکرمہ کے قبرستان میں جبکہ 2کومدینہ منورہ میں جنت البقیع قبرستان میں سپردخاک ،حکومت کا جاں بحق ہونے والے عازمین حج کے لواحقین کوپانچ ،پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کابھی اعلان

منگل 8 ستمبر 2015 09:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء)وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے کہاہے کہ سعودی عرب میں تین خواتین سمیت 13پاکستانی عازمین حج جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہناہے کہ سعودی عرب میں 13عازمین حج جاں بحق ان میں 3خواتین بھی شامل ہیں ،11عازمین حج کومکہ مکرمہ کے قبرستان میں جبکہ 2کومدینہ منورہ میں جنت البقیع قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاہے ۔ترجمان کے مطابق حکومت نے جاں بحق ہونے والے عازمین حج کے لواحقین کوپانچ ،پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کابھی اعلان کیاہے

متعلقہ عنوان :