مفاہمت پر نہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری ،پیپلز پارٹی عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، ود ہولڈنگ ٹیکس جگا ٹیکس ہے اس کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرینگے ، میاں برادران نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے،پارٹی کے عہدیداروں سے خطاب

منگل 8 ستمبر 2015 09:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مفاہمتی سیاست کے خاتمہ کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مفاہمت پر نہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ، ود ہولڈنگ ٹیکس جگا ٹیکس ہے اس کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرینگے ،، میاں برادران نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر غریبوں کے حقوق کیلئے سڑکوں پر آنا پڑا تو آئینگے پاکستان کے آئین کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کسانوں پر لاگو ہی نہیں ہوتا ہے جلد کسان کنونشن کا اعلان کرینگے ود ولڈنگ ٹیکس پر پارٹی سے مشاورت کے بعد عدالت میں جائینگے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے پنجاب کے تمام ضلعوں کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جس ضلع میں نہ جا سکا وہاں سینئر قیادت میری نمائندگی کرے گیبلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گیپارٹی مٰیں اتحاد ہوگا تو آخری فتح عوام کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ارکان نے استعفی نہ دیا تو احتجاج کریں گے۔