ہنگری ٗ پاکستانی تارک تارکین کے گروپ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن سے فرار ہوتے ہوئے ٹریک پر گرکرجاں بحق ،انتظامیہ نے آٹھ سو تارکین وطن کو حراست میں لیا تھا

پیر 7 ستمبر 2015 09:40

بڈاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2015ء)پاکستانی تارک وطن ہنگری میں اس وقت ہلاک ہوگیا جب ساڑھے تین سو تارکین وطن کے ایک گروپ کے ساتھ ایک ریلوے اسٹیشن سے فرار ہوتے ہوئے وہ ٹریکس پر گرگیا۔

(جاری ہے)

ہنگری کی پولیس کے مطابق اس گروپ کا تعاقب نہیں کیا گیا تھا اور وہ پاکستانی شخص بڈاپسٹ کے مغرب میں واقع علاقے بسکے کے ریلوے ٹریکس پر گرگیا تھامقامی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے آٹھ سو تارکین وطن کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد یہ گروپ وہاں سے بھاگا جس کے دوران گرنے سے اس شخص کا سر ٹریکس سے ٹکرایا اور وہ ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :