امریکانے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کی کوششیں شروع کردیں، رواں ماہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونو ں وزرا ئے اعظم میں ملاقات کے لیے سفا رتی چینلز بروئے کا ر لا نے کا فیصلہ، اوبامہ انتظامیہ کی خواہش ہے کہ پاکستان زیادہ توجہ افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد اور اپنے قبائلی علاقوں پر مرکوز رکھے ،ذرائع
پیر 7 ستمبر 2015 09:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے مابین پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے لیے امریکا بھرپور سفارتی کوششیں کررہاہے اور اس کی خواہش ہے کہ رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوجائے جس میں تناوٴ میں کمی پر بات چیت ہو۔
باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی چینلز کو بروئے کار لا رہا ہے، امریکی سفارت کار دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ لائن آٓف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر تناوٴ کی کیفیت ختم ہو اوردونوں ممالک دوبارہ سے سیز فائر کی طرف جائیں۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ اس بات پر بھی غور ہو رہاہے کہ دونوں ممالک کے مابین ’بیک چینل سفارتکاری‘ دوبارہ سے شروع کی جائے اور اس کے ذریعے کشیدگی میں کمی کے لیے تجاویز پر غور اور کام کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ اوبامہ انتظامیہ کی خواہش ہے کہ پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں تاہم ابھی اس اہم ملاقات کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ وثوق سے نہیں کہا جاسکتا۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کے حالیہ دورہ پاکستان میں بھی تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کے اکتوبر میں ہونے والے دورہ امریکا میں بھی امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ان کی ملاقات میں دیگر اہم باہمی اور عالمی معاملات کے ساتھ ساتھ پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات ہوگی۔امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان زیادہ توجہ افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد اور اپنے قبائلی علاقوں پر مرکوز رکھے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے کی راہ ہموار ہوسکے تاہم بھارت کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے امریکی حکام کو اس بات کا بھی ادراک ہے کہ پاکستان کے لیے ایسا کرنا مشکل ہے اس لیے کوشش ہورہی ہے کہ جہاں طالبان اور افغان حکومت دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں وہاں پاکستان اور بھارت بھی اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 7 ستمبر 2015 کی مزید خبریں
-
کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل پاؤں کی تین انگلیوں سے محروم
-
سی ڈی اے کا اپنے سابقہ چیئرمین امتیاز عنائیت الہٰی کو نوازنے کے لئے انوکھی واردات کا انکشاف ،سابق چیئرمن کو سیکٹر ڈی بارہ میں الاٹ ہونے والے کروڑوں روپے مالیتی پلاٹ کی قیمت بروقت ادا نہ کرنے پر لاکھوں ... مزید
-
پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف حالیہ مہم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تاجر برادری کو پریشانی سے دوچار کر دیا ،شریف فیملی کے پاس 150 پولٹری فارم ہیں وہ بڑے گوشت ... مزید
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کالام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اعلان، اگلے سال سوات فیسٹیول میں شرکت کیلئے آنے والے سیاحوں اور سوات کے عوام کو کالام میں ترقیاتی سہولتوں کے اعتبار سے واضح اور خوشگوار ... مزید
-
ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی کے عارف حمید کو اہم منصوبوں پر پیشرفت نہ ہونے پر فارغ کیا‘ وزیر پیٹرولیم کا موقف ،ایل این جی کے 22 ارب کی ادائیگی پر معاملات خراب ہوئے‘ عارف حمید نے وزیر کے غیر قانونی ... مزید
-
پی آئی اے کیلئے 96 لاکھ کی خطیر رقم سے میز اور سرہانے کے کور خریدنے کے باوجود طیاروں میں سرہانے دستیاب نہ ہی کمبل، قومی اسمبلی کی خواتین اراکین پی آئی اے حکام پر برس پڑیں، جواب طلب، آڈٹ حکام نے خریداری ... مزید
-
حافظ آباد،محکمہ وائلڈ لائف جاگ اٹھا، عمران خان کے جلسہ میں ناچنے والے ریچھ ، مالک کو گرفتار کر لیا
-
پناہ گزینوں کو دی گئی رعایت مستقبل کے لیے مثال نہیں،جرمنی،پناہ گزینوں کو اسی یورپی ملک میں پناہ طلب کرنی ہوگی جہاں وہ سب سے پہلے پہنچیں گے، حکام
-
شام میں روس کی ’عسکری سرگرمیوں‘ پر امریکی تشویش ، روسی اقدام سے تنازع کی شدت میں اضافہ ہوگا، امریکی وزیرِ خارجہ
-
یورپ کا ہر چرچ زون یا پیرِش ایک خاندان کو پناہ دے، پوپ
-
ڈچ خاتون صحافی ترکی میں دوبارہ گرفتار
-
بنگلہ دیش، اعلیٰ عدالت نے رانا پلازہ سانحے پر بننے والی فلم کی نمائش پر عائد پابندی اٹھا لی
-
تھائی لینڈ، آئینی مسودہ مسترد، فوجی اقتدار میں مزید چھ ماہ توسیع
-
سپاہیوں کی شہادت سے حوصلے پست نہیں ہوں گے: ولی عہد،یمن میں استحکام کا مشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے: یو اے ی
-
خواتین مردوں کے مقابلے میں کم گپی اور مزاحیہ ہوتی ہیں،رپورٹ
-
روایتی جنگ ہو یا غیر روایتی ، ہاٹ ا سٹارٹ ہویا کولڈ ا سٹارٹ ، جنگ کیلئے تیار ہیں ، آرمی چیف ،دشمن نے جارحیت کی تو ناقابل تلافی قیمت اداکرناپڑیگی، دہشت گردوں کو شکست اور ریاست کی بالادستی ہوگئی ہے، ... مزید
-
ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش وجذبے سے منایا گیا،مزار قائد اور مزار اقبال پر پروقار تقریبات کا انعقاد ، شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،اسلام آباد نیول ہیڈکوارٹر ... مزید
-
یوم دفاع پر پاکستان زندہ مجاہدین افلاک تقریب کا انعقاد،پاک فضائیہ کے معراج طیارے نے صدر مملکت کو سلامی پیش کی،مسلح افواج کے جنگی طیاروں میں جے ایف 17 تھنڈر ایف 16‘ مشاق اور معراج طیاروں کا فلائی پاسٹ ... مزید
-
پاکستان امن پسند ملک ، کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،عبدالباسط ، مادر ملت کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،نئی دہلی میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب
-
پاکستان یمنی بحران کے سیاسی حل کیلئے قائم اتحاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے،سرتاج عزیز، پاکستان امن پسند ملک ، افغانستان مین امن کا خواہشمند ہے ،مشیر خارجہ
-
پارلیمنٹ سے استعفے دینے کے بارے فیصلہ کا اختیار میرے نہ رحمان ملک کے پاس ہے ، خورشیدشاہ،یہ اختیار پا رٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہے وہی کر ے گی ، الیکشن کمیشن کے ممبران پر اعتراضا ت ہیں ، بلدیا ... مزید
-
امریکانے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کی کوششیں شروع کردیں، رواں ماہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونو ں وزرا ئے اعظم میں ملاقات کے لیے سفا رتی چینلز بروئے کا ر لا نے کا فیصلہ، اوبامہ ... مزید
-
حکومت کی دینی مدارس کے خلاف پالیسی آمرانہ ، وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی حکومتی پالیسی میں تضاد ہے،مولانا فضل الرحمن،متحدہ اور حکومت کو ایک میز پرلاکر مشن مکمل ہو گیا اب سلسلہ آگے کیوں نہیں بڑھ رہا ... مزید
-
نیب نے وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان کے خلاف 70 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں
-
وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں سمیت فنڈنگ کے ذرائع روکنے کے لیے حکمت عملی تیا رکرلی
-
وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی لٹریچر تقسیم ہونے کا انکشاف،ہم جنس پرستی کی بھی تشہیر کی جانے لگی، نویں اور دسویں کلاس کے طلباء و طالبات میں سیکس سے متعلق بھی کتابیں تقسیم ... مزید
-
افتخار چودھری سیاسی جماعت بنانے کی بجائے عوام الناس کو جمہوریت کی تعلیم دینے کے لئے بین الاقوامی سطح کا ادارہ قائم کریں،قریبی دوستوں کا مشورہ
-
ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان سے مذاکرات کی اجازت دیدی ، انڈیا سارک کا حصہ ہے ٗ پڑوسی ملکوں جیسے نیپال ٗ پاکستان یا پھر بنگلہ دیش سے خاندانی ثقافتی تعلقات ہیں ... مزید
-
ہنگری ٗ پاکستانی تارک تارکین کے گروپ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن سے فرار ہوتے ہوئے ٹریک پر گرکرجاں بحق ،انتظامیہ نے آٹھ سو تارکین وطن کو حراست میں لیا تھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.