پارلیمنٹ سے استعفے دینے کے بارے فیصلہ کا اختیار میرے نہ رحمان ملک کے پاس ہے ، خورشیدشاہ،یہ اختیار پا رٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہے وہی کر ے گی ، الیکشن کمیشن کے ممبران پر اعتراضا ت ہیں ، بلدیا تی الیکشن کا فیصلہ سپریم کو رٹ کا ہے ہما ری مفا ہمتی پا لیسی کبھی مشروط رہی نہ ہو گی،میڈیا سے گفتگو

پیر 7 ستمبر 2015 09:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پا رلیمنٹ سے استعفوں کے بار ے میں فیصلہ کر نے کااختیار نہ میرے پاس ہے اور نہ رحمان ملک کے پاس یہ اختیار پا رٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہے وہی کر ے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں آئی بی اے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جما عتوں کا مو جو دہ الیکشن کمیشن کے ممبران پر اعتراضا ت ہیں تاہم بلدیا تی الیکشن کا فیصلہ سپریم کو رٹ کا ہے ہما ری مفا ہمتی پا لیسی کبھی مشروط نہ رہی ہے اور نہ ہو گی وہ ہمیشہ غیر مشروط رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اب کسی کے بیا نات پر کو ئی با ت کر نے کے بجا ئے عوامی معا ملا ت پر بات کر نے ک وقت ہے کیو نکہ اس ملک میں زراعت ، تعلیم ، معیشت، بڑھتی ہو ئی آبادی ، دہشت گردی سمیت کئی ایشوز ہیں جن پر اب بات کی جا نی چاہیئے کسان دن بدن مر رہے ہیں حکو مت کی بے حسی ہے کپاس کی فصل تیار ہے مگر اس وقت تک اس کے نرخ مقرر نہیں ہو سکے ہیں پیٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں مگر اسکا ریلیف عوام کو نہیں مل رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ 6ستمبر کا دن تا ریخی دن ہے جس کو پچاس سال گزر چکے ہیں پیسٹھ کی جنگ کے جذبے کی آج ضرورت ہے ۔