پاکستان امن پسند ملک ، کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،عبدالباسط ، مادر ملت کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،نئی دہلی میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب

پیر 7 ستمبر 2015 09:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2015ء) بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ مادر ملت کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نئی دہلی میں یوم دفاع پاکستان کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی چپے چپے کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

1965 ء کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے تحفظ کے عزم کا ثبوت ہے۔ مسلح افواج قومی ایمانی قوت‘ اور حب الوطنی کا عظیم مظاہرہ کیا۔ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ ہم مادر ملت کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ۔ پاکستان خطے میں امن قائم رکھنے کا خواہشمندہے ۔ خطے میں امن کے ذریعے سے ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :