یوم دفاع پر پاکستان زندہ مجاہدین افلاک تقریب کا انعقاد،پاک فضائیہ کے معراج طیارے نے صدر مملکت کو سلامی پیش کی،مسلح افواج کے جنگی طیاروں میں جے ایف 17 تھنڈر ایف 16‘ مشاق اور معراج طیاروں کا فلائی پاسٹ ، فضائی کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں کو مختلف رنگوں میں بکھیر دیا

پیر 7 ستمبر 2015 09:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر میں یوم دفاع کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے شاندار فلائی پاسٹ کیا اور فضاؤں کو رنگوں سے بکھیر دیا،معراج طیارے نے روائتی انداز میں صدر مملکت ممنون حسین کو سلامی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افواج نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جبکہ تقریب کو یوم دفاع پاکستان زندہ مجاہدین افلاک کے نام سے منسوب کیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور پاک فضائیہ کیامعراج طیارے نے صدر مملکت کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی فضائی کرتب دیکھا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ جبکہ مسلح افواج کے جنگی طیاروں میں جے ایف 17 تھینڈر ایف 16‘ مشاق اور معراج طیاروں نے فلائی پاسٹ میں حصہ لیا اور شنادار فضائی کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں کو مختلف رنگوں میں بکھیر دیا۔ اس کے علاوہ فلائی پاسٹ کی تقریب میں پاک فوج کے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا اور فضائی نظم و ضبط کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

فلائی پاسٹ کے تقریب کے دوران سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے پیر گلائڈرز نے حصہ لیا اور ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگیں لگا کر بہادری کا مظاہرہ کیا جس کو تقریب میں آئے شہریوں نے خوب سہرایا اور مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے۔ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار فضائی مظاہرہ ہوا، مشاق اور شاہین طیاروں نے بھی اونچی اڑانیں بھریں۔معراج طیاروں نے گھن گرج کے ساتھ صدر پاکستان کو سلامی پیش کی۔ جذبہ حب الوطنی سے بھرپور یہ مناظر دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد بھی جگہ جگہ موجود رہی۔ پیراٹروپس نے بھی چھلانگیں لگا کر فضائیں رنگین کردیں۔