ایم کیو ایم کے استعفوں پرجو پالیسی تحریک انصاف سے متعلق تھی وہی ایم کیو ایم کے بارے میں ہے، خواجہ سعد رفیق،پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ نیب کو ختم کر دے ہم چاہتے ہیں کہ نیب رہے لیکن اس کا کردار غیر جانبدارانہ ہو۔ وزیر ریلوے

اتوار 6 ستمبر 2015 10:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب کا کردار رائل پام کنٹری کلب اور بزنس ٹرین کے پارٹنرز کے کیسز میں نیب نے جانبداری دیکھائی ہے ۔پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ وہ اس ادارے کو ہی ختم کر دے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ نیب رہے لیکن اس کا کردار غیر جانبدارانہ ہو۔ حلقہ این اے 125 میں دوبارہ الیکشن نہیں ہو گا ۔

ایم کیو ایم کو اپنی صفوں سے جرائم پیشہ افراد کو نکالنا ہو گا۔ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ استعفوں پرجو پالیسی تحریک انصاف سے متعلق تھی وہی ایم کیو ایم کے بارے میں ہے۔ ایم کیو ایم کو بھی اپنی پالیسی بدلنا ہو گی اور جرائم پیشہ افراد کو اپنی صفوں سے نکالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے لڑنا نہیں چاہتے اور نہ ہی لڑیں گے۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے واضح کیا کہ ان کی جماعت مسلم لیگ ن نے این اے 125کا الیکشن دوبارہ نہ لڑنے اورفیصلے کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اگر ری الیکشن میں جاتے تو ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف عدالت نہ جانے کی روایت پڑ جاتی تاہم این اے 122اور این اے 84کے لیے عوام کی عدالت میں جائیں گے۔صحافی نے سعد رفیق سے بار بار سوال کیا کہ شیخ رشیدآپ کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کو بیتاب ہیں جس پر وزیر ریلوے نے جواب دیا کہ چھوڑیں کسی کام کے بندے کی بات کریں۔