ضمنی ایکشن سے نہیں بھاگیں گے،بھرپورحصہ لیں گے، عمران خان، (ن) لیگ کو اس کے ایمپائروں کی موجودگی میں شکست دیں گے،حکمرانوں کو کسانوں کا خوف ہوتا تو 150 ارب روپے میٹرو پر نہ لگاتے ، کسانوں کے ساتھ کھڑا ہوں،4 اکتوبر کو اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں کو اکٹھا کرینگے، حافظ آباد میں کسان کنونشن سے خطاب

اتوار 6 ستمبر 2015 10:06

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی ایکشن سے نہیں بھاگیں گے،بھرپورحصہ لیں گے ، (ن) لیگ کو اس کے ایمپائروں کی موجودگی میں شکست دیں گے،حکمرانوں کو کسانوں کا خوف ہوتا تو 150 ارب روپے میٹرو پر نہ لگاتے ، کسانوں کے ساتھ کھڑا ہوں،4 اکتوبر کو اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں کو اکٹھا کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے وز حافظ آباد میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عمران خان نے کہا کہ ملک کی 21 فیصد آمدنی کسانوں کی وجہ سے ہے نواز شریف اور آصف علی زرداری کسانوں کے ووٹ سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کسانوں کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ کسانوں کو ٹیکس کے بوجھ تلے دبا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بجلی مہنگی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن اس کا فائدہ حکمرانوں نے کسانوں کو نہیں پہنچایا۔

بھارت میں کسانوں کو مراعات دی جاتی ہیں پاکستان کا کسان پس رہاہے وہ کیسے بھارتی کسان کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانون کے حقوق کیلئے لڑوں گا اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ کسانوں کو ان کی پیداواری قیمت ہی مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ دھاندلی سے آنے والی حکومت کسانوں کا کیا خیال رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا تین حلقے کھلے تو دھاندلی سب کے سامنے آگئی۔

خواجہ آصف سپریم کورٹ کے نہ چھپیں، گنتی کرائیں وہی نتیجہ ہوگا جو دوسرے حلقوں کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے ووٹ کی اہمیت نہیں ہوگی۔ ملک میں شفاف الیکشن کیلئے جدوجہد کررہے ہیں 2013 ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ضمنی الیکشن سے نہیں بھاگیں گے ۔ جدہ کون بھاگ گیا تھا؟ عمران خان میدان سے کبھی نہیں بھاگا ضمنی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کریں گے حکومتی ایمپائروں کے باوجود ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو شکست دیں گے بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیں گے ۔ عمران خان نے کہاکہ 4 اکتوبر کو بڑا جلسہ کریں گے کسانوں اور تمام افراد کو شرکت کی دعوت دیتاہوں لاکھون لوگوں کو اکٹھا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :