کراچی،فیس بک انتظامیہ کیجانب سے خود کشی کرنیوالے دو طلباء کے فیس بک اکاوٴنٹ بند کردئیے گئے

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء)فیس بک انتظامیہ کی جانب سے خود کشی کرنے والے 16 سالہ نوروز اور 15 سالہ فاطمہ کے فیس بک کے اکاوٴنٹ بند کر دیئے گئے لیکن طالبہ کو گولی مار کر خود کشی کرنے والے میٹرک کے طالب علم نوروز اور طالبہ فاطمہ کو اس دنیا سے گذرے پورے48گھنٹے بھی نہیں ہوئے کہ فیس بک پر نوروز فاطمہ کے نام سے4مختلف نئی آئی ڈیز سامنے آ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

نوروز فاطمہ کے نام پر بنائی گئی 4مختلف آئی ڈیز کمیونٹی طرز پر بنائی گئی ہے جس میں طالبہ اور طالب علم کی خود کشی کے بعد کی تصویریں اور ان کے خطوط اپ لوڈکئے گئے ہیں ۔نو روز فاطمہ ٹرو لورز کے نام سے بنے والی فیس بک آئی ڈی پر 1567لائیکس آچکی ہے اسی طرح ایک دوسری آئی ڈی جو نو روز فاطمہ ٹرو لورز ہے اس پر 104لائیکس موجود ہیں جبکہ نوروز اینڈ فاطمہ کے نام سے بنائی گئی آئی ڈی میں190لائیکس اور نوروز اینڈ فاطمہ لوزکی آئی ڈی کو1124 لوگوں سے پسند کیا ہے

متعلقہ عنوان :