یوم دفاع ،پی ٹی اے نے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں کوئی احکاما ت نہیں ملے، جب ملیں گے تو میڈیا کو تفصیلات جاری کردی جائیں گی ،ترجمان پی ٹی اے کی گفتگو

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے یوم دفاع 6ستمبر کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،6ستمبر کو جڑواں شہروں میں صبح6بجے سے دوپہر2بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس صبح 6بجے سے 2بجے تک مکمل طور پر بند رہے گی ، موبائل فون سروس کو بند کرنے کا فیصلہ ائیر شو اور کی وجہ سے کیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق پی ٹی اے کو اسلام آباد کی انتظامیہ کی طرف سے درخواست کی گئی تھی کہ 6ستمبریوم دفاع کے موقع پر موبائل فون سروس بند کی جائے جسے منظور کرتے ہوئے سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تاہم اس سلسلے میں پی ٹی اے کے ترجمان خر م نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں کوئی احکاما ت نہیں ملے ہیں جب احکامات ملیں گے تو میڈیا کو تفصیلات جاری کردی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :