کراچی،عباسی شہید اسپتال سے گرفتار اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید الدین سے جے آئی ٹی مکمل، خطرناک دہشتگرد قرار ،سنسنی خیز انکشافات

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء)عباسی شہید اسپتال سے گرفتار اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید الدین سے جے آئی ٹی مکمل کرلی گئی، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے فرید الدین کو خطرناک دہشتگرد قرار دے دیا، ملزم نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عباسی شہید اسپتال کے گریڈ5 میں بھرتی ہوا تھا، نرس مارگریٹ میری کی مدد سے خواتین کو اسپتال میں ہراساں کیا جاتا تھا، متحدہ کا رہنما سلیم تاجک مخالفین کو قتل کرنے کے احکامات دیتا تھا ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ ایمبولینس سروس کو ملزم کو فرار کرانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، مقابلوں میں زخمی ہونے والے متحدہ کے کارکنوں کو بحفاظت نکالنا اس کی ذمہ داری ہوتی تھی، نارتھ کراچی مقابلے کے زخمی عمران کو اسپتال سے فرار کرایا، ملزم فرید الدین نے انکشاف کیا ہے کہ عباسی شہید اسپتال سے اسٹاف کی تنخواہ کا 2 فیصد بطور بھتہ کاٹا جاتا تھا، میڈیکل ایڈکمیٹی کے سلیم پرویز کو بھتہ وصولی کا انچارج مقررکیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :