اسلام آباد،بھارتی فوج کی جارحیت جاری ،راولاکوٹ کے بٹل سیکٹرپرسویلین آبادی پربلااشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کے منہ بندکردیئے

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء)بھارتی فوج کی جارحیت جاری ،راولاکوٹ کے بٹل سیکٹرپرسویلین آبادی پربلااشتعال فائرنگ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کے منہ بندکردیئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزبھارتی مسلح افواج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پراپنی جارحیت کوجاری رکھتے ہوئے بٹل سیکٹرپرمقامی آبادی پرشدیدفائرنگ شروع کردی جس پرپاک فوج نے موثراوربھرپورجوابی کارروائی کی ،جس سے بھارتی توپوں کے منہ بندہوگئے