پشاور،پولیس کا سرچ آپریشن، فائرنگ تبادلہ میں3 اہلکار شہید ،ایک شہری سمیت7 اہلکار زخمی،3 اہلکاروں کی حالت نازک،پولیس کی جوابی کارروائی میں مبینہ اشتہاری ہلاک،سرچ آپریشن کیخلاف وزیراعلیٰ کے مشیر اشتیاق کی قیادت میں مظاہرین کا تھانہ ارمڑ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،طویل مذاکرات کے بعد ایس ایچ او ارمڑ کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) پشاور کے علا قے ارمڑ میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شہری اور 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، پو لیس کی جو ابی کا روائی میں ایک مبینہ اشتہا ری ملزم بھی ما را گیا ،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،سرچ آپریشن کے خلاف وزیراعلیٰ کے مشیر اشتیاق ارمڑ کا پولیس کے خلاف تھانے کے باہر مظاہرہ ،طویل مذاکرات کے بعد تھانہ ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے پشاور میں ارمڑ کے علاقے بغوانان میں معمول کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک مکان میں چھپے ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس اہلکار اپنے زخمی ساتھی کو موبائل میں ڈال کرہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ملزمان نے موبائل پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شہری اور 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد پولیس کی اورامدادی ٹیموں کے اہلکاروں کی بڑی تعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیموں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں ڈرائیور رومان، کانسٹیبل عبدالرحمان اور اسنیپر ڈاگ کے اہلکار دوست محمد کے جسد خاکی اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 3نعشوں اور 8زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 7پولیس اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہے جبکہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان قتل، اغواء برائے تاوٴان اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے اور پولیس انھیں گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارنے آئی تھی دریں اثناء واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختوتنخوا کے مشیر پی ٹی آئی رہنما اشتیاق اڑمڑ کی قیادت نے ارمڑ تھانے کے باہر سرچ آپریشن کے خلاف مظاہرہ کیا ہے ،مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی رہنما ء اشتیاق اڑ مڑ کا کہنا تھا کہ پولیس نے جعلی چھاپہ کا ڈرامہ کیا ہے جاں بحق ہونے والہ عام شہری تھا اور گھر پر سو رہا تھا اشتہاری نہیں تھا بلکہ ہوائی فائرنگ کے الزام میں ضمانت پر رہا تھا ،پولیس نے بے گناہ شہری کو قتل کیا پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درجہ کیا جائے جس پر 2گھنٹے کے مظاہرے کے بعد مظاہرین نے ایس ایچ اور تھانہ ارمڑ کے خلاف واقع کا مقدمہ درج ہونے پر مظاہرہ کا ختم کر دیا ۔